زمرہ آرکائیو: آج کی ٹپ

  • 0
جلد کے لیے پانی فوائد گلاب

گلاب کے عرق کے لئے جلد کے فوائد

اس کے بہت سے جلد کے لیے فوائد, اس میں سوزش کم کرنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو خراب اور ٹوٹے ٹشوز کی مرمت کرتی ہیں. یہ جلد کی سرخ پن کو کم کرتا ہے. اس سے گڑھے, زخم اور توڑ پھوڑ کو ٹھیک کرنے مدد ملتی ہے. روزانہ گلاب کے عرق کا استعمال جلد کو موائسچرائز رکھتا ہے اور آپکی جلد کو نرم اور ملائم رکھتا ہے. ایک طویل دن کے کام کے بعد آپ تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں, آُپکی آنکھیں بھی تھک جاتی ہیں. اس مقصد کے لئے ٹھنڈے گلاب کے عرق میں روئی بھگو کر آنکھوں پر رکھیں اور 5 منٹ تک یہ عمل جاری رکھیں. یہ آپکی آنکھوں کی تھکن کو کم کرے گا.

گلاب کے عرق سے کیل مہاسوں کی جلد کا علاج کرنے میں بھی مدد ملتی ہے. یہ مہاسوں کے سرخ پن کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے. کیونکہ یہ اینٹی بیکٹیریل خصوصیات سے بھرپور ہوتا ہے. یہ جلد کے PH توازن کو برقرار رکھتا ہے. اسکے علاوہ یہ جلد پر اضافی چکنائی آنے سے بھی روکتا ہے. گلاب کے عرق کی خوشبو موڈ کو بہتر بنانے کے لئے بہترین ہے, اسکی مہک آپکو بےچینی سے دور رکھتی ہے اور موڈ کو پرسکون رکھتی ہے.


  • 0
صحت کے لیے چکندر کے فوائد ہیں

صحت کے لیے چکندر کے فوائد

چکند وٹامن C, پوٹاشیم, اور معدنیات سے بھرپور ہوتی ہے. آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ سبزی باقی سبزیوں سے بہت زیادہ فائدہ رکھتی ہے. چکندر میں موجود ریشے آپکی یاداشت کو بہتر بناتے ہیں. یہاں بےشمار صحت کے لیے چکندر کے فوائد ہیں. چکندر کا جوس چربی نہیں پیدا ہونے دیتا اور جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے. یہ آپ کے مدافعتی نظام اور عمل انہضام کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے مدد کرتا ہے. اس کا استعمال آپکو قبض جیسی خطرناک بیماری سے بچاتا ہے.

حاملہ خواتین کے لئے, یہ بہت فائدہ مند ہے, کیونکہ یہ قدرتی فولک ایسڈ پر مشتمل ہے جو پیدائشی نقائص کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے. چکندر میں موجود قدرتی وٹامن جلد کو تروتارہ رکھتے ہیں اور عمر بڑھنے سے بھی روکتے ہیں. سلاد کے پیالے میں روزانہ چکندر کا استعمال بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرتا ہے اور اضافی کولیسڑول بھی نہیں ہونے دیتا. جو لوگ دانوں کی وجہ سے پریشان ہیں, انہیں چاہیے کہ یہ ضرور چکندر کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں کیونکہ یہ کیل مہاسوں کا علاج بآسانی کرتا ہے.


قدرتی طور پر پریشانی کو کیسے کم کیا جائے

قدرتی طور پر پریشانی کو کیسے کم کیا جائے

یہ بہت عام ہے اور دن بدن بڑھ رہی ہے. اس کے ہونے کے پیچھے بہت سی وجوہات ہیں. ہر کسی کو رورمرہ کی زندگی میں بہت سے مسائل اور پریشانیوں کا سامنا ہوتا ہے. یہ پریشانیاں اور مسائل بہت سی بیماریوں کی وجہ بنتے ہیں جیسا کہ ڈپریشن, سر کی درد وغیرہ. تو یہاں کچھ تجاویز ہیں جو قدرتی طور پر پریشانیوں کو کم کریں گی. سب سے پہلے آپکو تمام پریشانیوں سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے. کسی بھی چیز کو لے کر بہت زیادہ مت سوچیں.

روزانہ دوستوں کے ساتھ سیر کرنے جائیں. اپنے خیالات اور پریشانیوں کا اظہار اپنے دوستوں سے کریں. آپکو ہفتے میں ایک مرتبہ اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ لازمی باہر گھومنے جانا چاہیے. منشیات کے استعمال سے پرہیز کریں, کچھ لوگوں کو ویسے تو زندگی میں زیادہ پریشانیوں کا سامنا نہیں ہوتا لیکن وہ منشیات کے بہت عادی ہوتے ہیں، جیسا کے شراب اور سیگریٹ کا استعمال کرنے ہیں. ان سب چیزوں سے گریز کریں. زیادو سے زیادہ وقت اپنے پیاروں کے ساتھ گزاریں. زیادہ لوگوں کے درمیان بیٹھیں, دوستوں کے ساتھ زیادو بات چیت آپکا دھیان بدل دیتی ہے اور آپ خوش اور پرسکون محسوس کرنے لگتے ہیں.


تجاویز چھوٹے دیکھنے کے لئے

کم عمر اور خوبصورت نظر آئیں

ہر کسی شخص کی خواہش ہے کہ وہ کم عمر اور خوبصورت نظر آئے. لیکن اس کے لیے توجہ کی ضرورت ہے. لوگ کم عمر دکھنے کے لئے بہت سی مہنگی مصنوعات اور تراکیب استعمال کرتے ہیں. یہ کوئی مشکل بات نہیں ہے نوجوان اور خوبصورت نظر آنا. آپ کو صرف آپ کو مطلوبہ نتائج کے لئے مندرجہ ذیل چیزوں کو کرنے کی ضرورت ہے.

صحت مند طرز زندگی اپنائیں, اپنی غذا میں سبز اور پتیدار سبزیاں شامل کریں. روزانہ 8 سے 10 گلاس پانی کے پیئں. ورزش آپکی اچھی دوست ہے. روزانہ تھوڑی سی ورزش آپکے پٹھوں کو مضبوط بناتی ہے اور آپکو دبلا پتلا اور چاق و چوبند رکھتی ہے. اپنے آپ کو خوش رکھنے کی کوشش کریں. آپکے سامنے ہونے والی باتوں اور چیزوں کو مثبت انداز میں لیں. کیونکہ تحقیق سے یہ پتا چلا ہے کہ ذہن پر پریشانی ڈالنے سے آپ جلدی بوڑھے ہو جاتے ہیں, چہرے پر جھریاں آجاتی ہیں اور جلد کو بھی بری طرح سے نقصان پہنچتا ہے.

اپنی جلد کو صاف رکھیں. آپ اپنی جلد کی صفائی کے لئے صابن استعمال کر سکتے ہیں. ہفتے میں دو بار جلد پر سکرب کریں. آپکی جلد سے مردہ خلیات کو ہٹا دیتی ہے اور چہرے پر چمک پیدا کرتی ہے.


  • 0
دودھ کے صحت کے لیے فوائد

دودھ کے صحت کے لیے فوائد

اس دنیا میں اکثریت میں لوگ ایسے ہیں جنکو دودھ پسند نہیں ہوتا. لوگ واقف نہیں ہیں دودھ کی صحت کے فوائد. یہ چمک دار جلد کو فروغ دیتا ہے. باقاعدگی سے دودھ پیئں, یہ آپکی جلد کی رنگت کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ اسے نرم بھی بناتا ہے. یہ آپکی ہڈیوں اور دانتوں کو بھی مضبوط بناتا ہے. یہ کیلشیم کی ایک امیر ذریعہ ہے اور جیسا کہ آپ جانتے کیلشیم ہڈیوں کی صحت کے لئے بہت اچھا ہے. دودھ پروٹین پر مشتمل ہے, جو آپکے پٹھوں کو بنانے میں مددگار ہے.

دودھ کو سنیک کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے. آپ رات کے کھانے کے دوران یا کوئی پھل کھاتے ہوئے بھی ایک دودھ کا گلاس پی سکتے ہیں. یہ بھوک بھڑھانے کے لیے بھی مفید ہے. کچھ تحقیقات سے بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ دودھ کا استعمال آپکو اووری کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے. آپ اس کو وزن کم کرنے کے مقصد کے لیے بھی استعمال میں لا سکتے ہیں. آپ بلائی اترا ہوا دودھ بھی اپنی غذا میں استعمال کر سکتے ہیں.


قدرتی طور پرقد میں اضافہ

قدرتی طور پر قد میں اضافہ کرنے کے لئے تجاویز

قد آپکی شخصیت میں ایک اہم عنصر ہے. زیادہ تر لوگوں میں ان کے جینیاتی عوامل کی وجہ سے قد چھوٹا رہ جاتا ہے. لیکن اگر آپکے والدین کا قد اونچا ہے اور آپکا نہیں ہے, تو پھر آپ بھی قدرتی طور پرقد میں اضافہ لیکن اس کے لیے آپکو صحت مند طرز زندگی اپنانے کی ضرورت ہے.

سب سے پہلے آپکو اپنی نیند کو بہتر بنانے کی ضرورت ہو گی. سونے سے پہلے گرم پانی سے نہا لیں کیونکہ یہ آپکی نیند کو بہتر بناتا ہے.

اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کیا کھا رہے ہیں. صحت سے بھرپور خوراک استعمال کریں کیونکہ یہ آپکی نشونما میں فائدہ مند ہے. اپنی غزا میں سبزیاں اور پھل شامل کریں. وٹامن D بھی آپکی خوراک کا ایک اہم حصہ ہے. آپ وٹامن D انڈے سے, مچھلی اور مشروم سے حاصل کر سکتے ہیں. روزانہ دودھ کے دو سے تین گلاس پیئو. یہ کیلشیم سے بھوپور ہوتا ہے اور آپکی ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور قد کے ساتھ ساتھ آپکےجسم کی نشونما میں مدد کرتا ہے.

آپکو کھیلوں میں حصہ لینا چاہیے. باقاعدگی سے ورزش کرنی چاہیے جس میں یوگا بھی شامل ہونا چاہیے. آپ لٹکنے والی ورزش بھی کر سکتے ہیں, پاوّں کو ہاتھ لگانے والی ورزش, سومّنگ اور جسم میں لچک پیدا کرنے والی ورزشیں بھی کر کے قد میں اضافہ حاصل کر سکتے ہیں.


قدرتی طور پر جھریوں سے چٹکارا حاصل کر سکتے ہیں

قدرتی طور پر چہرے کی جھریاں ختم کرنے کے لیے گھریلو علاج

بڑھاپے سے پہلے کوئی بھی اپنے چہرے پر جھریاں نہیں چاہتا. صاف شفاف اور خوبصورت جلد سب کی خواہش ہوتی ہے. لیکن غزا اور خوبصورتی کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے آپکی عمر سے پہلے ہی آپ بوڑھے دکھائی دینے لگتے ہیں. جلد کی لچک ختم ہونے کی وجہ سے جھریاں پڑ جاتی ہیں. سورج کی کرنیں, سگریٹ نوشی, آلودگی, جلد پر اضافی چکنائی اور یکدم وزن میں کمی جھریاں پڑنے کی بڑی وجوہات ہیں. آپ قدرتی طور پر جھریوں سے چٹکارا حاصل کر سکتے ہیں اپنی جلد کی دیکھ بھال کر کے اور مندرجہ ذیل علاج کا استعمال کرتے ہوئے:

سب سے پہلے, آپکو اپنی خوراک اور جلد کی صفائی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے.

زیتون کے تیل کی مدد سے متاثرہ حصّے پر مساج کریں. اس کے اندر جلد کے ٹوٹے ہوئے خلیات کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے.

ادرک صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے آپ ادرک کو شہد کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں یا آپ ادرک کی چائے بھی پی سکتے ہیں. کیلا بھی جلد کی صحت کے لیے بہت اچھا ہے.

دو پکے ہوئے کیلوں کو پیس کر ان کا پیسٹ بنا لیں اور جہاں ضروری ہو اس پیسٹ کو لگائیں اور آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں, پھر نیم گرم پانی کی مدد سے چہرہ دھو لیں اور موسچورائزر لگا لیں.


  • 0
گرم پانی کے فوائد

صحت کے لئے گرم پانی کے فوائد

جیسا کہ آپ جانتے ہیں پانی صحت کے لئے بہت اچھا ہے. زیادہ تر لوگ پانی وزن کم کرنے کے لئے بھی استمعال کرتے ہیں. لیکن گرم پانی بہت سے صحت کے لئے فوائد بےشمار ہیں رکھتا ہے، سادہ پانی کے مقابلے میں. خالی پیٹ نیم گرم پانی آپکے میٹابولزم کو بڑھاتا ہے جس سے سارا دن آپکی کیلوریز ختم ہوتی ہیں. اگر آپ کو سردی لگی ہے تو یہ اسکو بھی دور کرنے میں مدد کرتا ہے. جن خواتین کو حیض کے دوران درد کا سامنا ہوتا ہے, انھیں لازمی نیم گرم پانی کا استمعال کرنا چاہیے کیوں کہ یہ گرمائش دیتا ہے جو درد کو بھی ہونے سے روکتا ہے.

یہ آپکے جسم کو اندرونی طور پر صاف کرتا ہے اور دانے کے انفیکشن کرنے والے جراثیم کو بھی ختم کرتا ہے. یہ آپکے بالوں کو نمی فراہم کرتا ہے اور خشکی کو بھی ختم کرتا ہے. جو لوگ قبض سے پریشان ہوتے ہیں انکو بھی نیم گرم پانی پینا چاہیے, یہ قبض دور کرنے میں مدد کرتا ہے. یہ خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے. جسم میں موجود ٹاکسن آپکی عمر کو تیزی سے بڑھاتا ہے. لہٰذا آپکو اپنے جسم سے اضافی ٹاکسن ختم کرنے کی ضرورت ہے. نیم گرم پانی آپکی جلد کےمردہ خلیات کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ آپکے جسم سے ٹاکسن کو ہٹا کر آپکو سمارٹ اور صحت مند رکھتا ہے .


زخم پاؤں سے امداد حاصل

پاؤں میں سوجن کا گھریلو علاج

آج کل کے دنوں میں پاؤں میں سوجن اور درد عام ہے. پورا دن بھاری کام یا زیادہ دیر کے لئے بیٹھنا آپکے پٹھوں میں کھچاؤ پیدا کرتا ہے. آپکے پاؤں خود بخود پٹھوں کے کھچاؤ کی وجہ سے سوجھ جاتے ہیں. یہ پاؤں کے کسی بھی حصّے میں درد کی وجہ بن جاتے ہیں جیسے کہ ایڑھیاں, ٹخنے. آپ آسانی سے گھر پر پاؤں کی سوجن کا علاج کر سکتے ہیں کچھ فائدہ مند تجاویز کا استعمال کرکے, جو مندرجہ ذیل ہیں:

  • دو ٹب لیں اور ایک کو ٹھنڈے پانی سے جبکہ دوسرے کو گرم پانی سے بھریں. دونوں ٹبز میں اپسوم نمک یا سمندری نمک شامل کریں. اب ان دونوں ٹبز میں چار چمچ سرکے کے بھی ملا لیں. اپنے پاؤں کو گرم پانی والے ٹب میں 20 منٹ رکھیں اور پھرکچھ دیر کے لئے پاؤں ٹھنڈے پانی کے ٹب میں رکھیں 10 منٹ تک یہ عمل جاری رکھیں. جب بھی آپ اپنے پاؤں میں سوجن یا درد محسوس کریں تو اس عمل کو دوہرایئں.
  • لونگ کے تیل کے صحت کے حوالے سے بیشمار فوائد ہیں لیکن زیادہ تر اسکا فائدہ جوڑوں اور پٹھوں کے علاج کے لئے کیا جاتا ہے. تھوڑا سا لونگ کا تیل لیں اور اس سے اپنے پاؤں پر مساج کریں. جب تک مثبت نتائج نہ حاصل کر لیں تب تک اس علاج کو جاری رکھیں.

مستقل طور پر چہرے سے ناپسندیدہ بالوں کو دور کریں

مستقل طور پر چہرے سے ناپسندیدہ بالوں کو دور کریں

کوئی بھی لڑکی اپنے چہرے پر اضافی بال نہیں چاہتی, یہ اسکی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں. آپ مستقل طور پر چہرے سے ناپسندیدہ بالوں کو گھر پر بآسانی ختم کر سکتی ہیں. بہتر نتائج کے لئے مندرجہ ذیل آسان تجاویز کا استعمال کریں.

  • بیسن میں صحت کے لئے بیشمار فوائد موجود ہیں. یہ چہرے پر موجود مردہ خلیات کو ہٹانے میں مدد کرتا ہے. بیسن کے دو چمچ لیں اس میں ایک چمچ دودھ اور ایک چمچ دودھ کی کریم شامل کر لیں. ان سب اجزا کی موٹی پیسٹ بنا لیں. اسے متاثرہ حصّے پر لگایئں اور خشک ہونے دیں 20 منٹ تک یہ عمل جاری رکھیں. خشک ہونے پر گیلے کپڑے کی مدد سے اسے صاف کر لیں اور دھو لیں. اس عمل کو مہینے میں 4 مرتبہ دوہرایئں.
  • لیموں چینی اور پانی کس پیسٹ بنا لیں. ایک کپ پانی ابالیں اس میں ایک کپ چینی شامل کریں اور آدھا کپ لیموں کا جوس بھی ملا لیں. جب یہ مکسچر پیسٹ میں بدل جاۓ تو. چولہا بند کر دیں اور اسے ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں. متاثرہ جگہ پر اس پیسٹ کی پتلی تہ لگایئں اور سادہ کاٹن کے کپڑے کو اس کے اوپر رکھ کر دبایئں اور چند سیکنڈز کے بعد بالوں کی مخالف سمت کپڑے کی پٹی زور سے کھینچیں.

0
0
0
0