پاؤں میں سوجن کا گھریلو علاج

  • 0
زخم پاؤں سے امداد حاصل

پاؤں میں سوجن کا گھریلو علاج

آج کل کے دنوں میں پاؤں میں سوجن اور درد عام ہے. پورا دن بھاری کام یا زیادہ دیر کے لئے بیٹھنا آپکے پٹھوں میں کھچاؤ پیدا کرتا ہے. آپکے پاؤں خود بخود پٹھوں کے کھچاؤ کی وجہ سے سوجھ جاتے ہیں. یہ پاؤں کے کسی بھی حصّے میں درد کی وجہ بن جاتے ہیں جیسے کہ ایڑھیاں, ٹخنے. آپ آسانی سے گھر پر پاؤں کی سوجن کا علاج کر سکتے ہیں کچھ فائدہ مند تجاویز کا استعمال کرکے, جو مندرجہ ذیل ہیں:

  • دو ٹب لیں اور ایک کو ٹھنڈے پانی سے جبکہ دوسرے کو گرم پانی سے بھریں. دونوں ٹبز میں اپسوم نمک یا سمندری نمک شامل کریں. اب ان دونوں ٹبز میں چار چمچ سرکے کے بھی ملا لیں. اپنے پاؤں کو گرم پانی والے ٹب میں 20 منٹ رکھیں اور پھرکچھ دیر کے لئے پاؤں ٹھنڈے پانی کے ٹب میں رکھیں 10 منٹ تک یہ عمل جاری رکھیں. جب بھی آپ اپنے پاؤں میں سوجن یا درد محسوس کریں تو اس عمل کو دوہرایئں.
  • لونگ کے تیل کے صحت کے حوالے سے بیشمار فوائد ہیں لیکن زیادہ تر اسکا فائدہ جوڑوں اور پٹھوں کے علاج کے لئے کیا جاتا ہے. تھوڑا سا لونگ کا تیل لیں اور اس سے اپنے پاؤں پر مساج کریں. جب تک مثبت نتائج نہ حاصل کر لیں تب تک اس علاج کو جاری رکھیں.

اس اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ

جواب چھوڑیں

0
0
0
0