مستقل طور پر چہرے سے ناپسندیدہ بالوں کو دور کریں

  • 0
مستقل طور پر چہرے سے ناپسندیدہ بالوں کو دور کریں

مستقل طور پر چہرے سے ناپسندیدہ بالوں کو دور کریں

کوئی بھی لڑکی اپنے چہرے پر اضافی بال نہیں چاہتی, یہ اسکی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں. آپ مستقل طور پر چہرے سے ناپسندیدہ بالوں کو گھر پر بآسانی ختم کر سکتی ہیں. بہتر نتائج کے لئے مندرجہ ذیل آسان تجاویز کا استعمال کریں.

  • بیسن میں صحت کے لئے بیشمار فوائد موجود ہیں. یہ چہرے پر موجود مردہ خلیات کو ہٹانے میں مدد کرتا ہے. بیسن کے دو چمچ لیں اس میں ایک چمچ دودھ اور ایک چمچ دودھ کی کریم شامل کر لیں. ان سب اجزا کی موٹی پیسٹ بنا لیں. اسے متاثرہ حصّے پر لگایئں اور خشک ہونے دیں 20 منٹ تک یہ عمل جاری رکھیں. خشک ہونے پر گیلے کپڑے کی مدد سے اسے صاف کر لیں اور دھو لیں. اس عمل کو مہینے میں 4 مرتبہ دوہرایئں.
  • لیموں چینی اور پانی کس پیسٹ بنا لیں. ایک کپ پانی ابالیں اس میں ایک کپ چینی شامل کریں اور آدھا کپ لیموں کا جوس بھی ملا لیں. جب یہ مکسچر پیسٹ میں بدل جاۓ تو. چولہا بند کر دیں اور اسے ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں. متاثرہ جگہ پر اس پیسٹ کی پتلی تہ لگایئں اور سادہ کاٹن کے کپڑے کو اس کے اوپر رکھ کر دبایئں اور چند سیکنڈز کے بعد بالوں کی مخالف سمت کپڑے کی پٹی زور سے کھینچیں.

اس اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ

جواب چھوڑیں

0
0
0
0