کالی کھانسی

  • 0
کالی کھانسی

کالی کھانسی

کالی کھانسی ایک بیکٹیریل انفیکشن ہے اور یہ ایک وبائی بیماری ہے, متاثرہ شخص سے بات چیت کے دوران اکثر لوگوں تک یہ بآسانی منتقل ہو جاتی ہے. عام طور پر اسکی علامات جلدی ظاہر نہیں ہوتی. اسکے اثرات ظاہر ہونے میں تقریبا دو ہفتے لگتے ہیں. کالی کھانسی بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتی ہے جو بورڈیلٹا کے نام سے جانا جاتا ہے یہ سانس کے نظام کو خطرے میں ڈالنے کے ساتھ ساتھ پھیپڑوں میں بھی سوزش پیدا کرتا ہے. یہ دنیا بھر میں بہت مشہور ہے. ہر ملک میں اس بیماری میں مبتلا مریضوں کی تعداد مختلف ہوتی ہے.

ابتداء میں مریض کو یہ عام کھانسی ہی لگتی ہے لیکن وقت گررنے کے ساتھ ساتھ مریض کو اس بات کا اندازہ ہو جاتا ہے کہ یہ بیماری خطرناک ہے. اس بیماری کو عام طور پر کالی کھانسی کے نام سے ہی جانا جاتا ہے.

کالی کھانسی کی علامات

کھانسی کے ساتھ قے آنا سب سے بڑی علامت ہے. مریض کے سینے میں سے کھانسی کے ساتھ آواز آتی ہے اور اسکے فورا بعد قے آجاتی ہے. یہ کھانسی مریض کے لئے بہت تکلیف دہ ہوتی ہے.

سر درد اور بخار کے ساتھ ناک اور آنکھوں سے پانی بہنا بھی کالی کھانسی کی علامات ہیں. ناک میں خارش کے علاوہ مریض کو گلے میں درد کا بھی سامنا ہوتا ہے. سانس لینے میں بھی مشکل پیش آتی ہے. کچھ صورتوں میں لوگ سانس لینے میں وقفہ لیتے ہیں جس وجہ سے انکو سانس لینے میں دقت پیش آتی ہے. یہ کھانسی بچوں میں زیادہ ہوتی ہے. یہ کھانسی رات کے وقت زیادو حملہ کرتی ہے. کھانسی کے دوران جو منہ کے ذریعے سے قطرے نکلتے ہیں وہ دوسروں کے لیے بہت نقصان دہ ہوتے ہیں. ایسے لوگ جن کی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے انکو یہ بیماری جلد حملہ کرتی ہے.

اس بیماری سے روک تھام

یہ ایک بیکٹیریل انفیکشن ہے جو جسم کو بری طرح سے نقصان پہنچاتا ہے اور سانس کے ذریعے ایک شخص سے دوسرے میں بآسانی منتقل ہو جاتا ہے. لہذا اگر کوئی شخص اس بیماری میں مبتلا ہے تو اس باقی افراد سے الگ ہی رکھنا چاہیے تاکہ وہ اس بیماری سے محفوظ رہ سکیں. جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ یہ سانس سے پھیلنے والی بیماری ہے تو اس سے متاثر شخص کو چا ہیے کہ اپنے چہرے پر ماسک پہن کر رکھے. اگر طویل عرصے تک اسکا مناسب خیال نہ رکھا جائے تو یہ نمونیا میں تبدیل ہو جاتا ہے. کالی کھانسی کے دوران منہ اور ناک سے خون آنے لگتا ہے. مریض کی آواز بہت بھاری ہو جاتی ہے.

کالی کھانسی کے خطرے کے عوامل کیا ہیں

سانس میں رکاوٹ اور چھینکنے کالی کھانسی کے خطرے والے عوامل ہیں.

گھر پر کالی کھانسی کا علاج کیسے کیا جا سکتا ہے

  • زیادہ سے زیادہ بستر پر آرام کریں اور زیادہ بات مت کریں.
  • پانی کی کمی سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی پیئں اور گرم سوپ پیئں.
  • کوشش کریں زیادہ لوگوں میں چھینک نہ ماریں
  • اپنی ویکسین کا استعمال باقاعدگی سے کریں.

اس اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ

جواب چھوڑیں

0
0
0
0