سردیوں کے موسم امراض کی روک تھام کے لئے تجاویز

  • 0
موسم سرما کی بیماریاں

سردیوں کے موسم امراض کی روک تھام کے لئے تجاویز

موسم میں اچانک سے تبدیلی ہر شخص کو راس نہیں آتی، یہ کسی نہ کسی طرح اثرانداز ہو جاتی ہے. خاص کر سردی کا موسم ہر شخص پر اثرانداز ہوتا ہے. سردی, کھانسی اور زکام موسم سرما کی عام بیماریاں ہیں اسکے علاوہ آپ گلے خراب سے بھی واقف ہوں گے. لیکن آپ خود کو محفوظ کر سکتے ہیں موسم سرما کی ان خطرناک بیماریوں سے. آپکو ان بیماریوں کے علاج کے لئے کسی ڈاکٹر کی ضرورت نہیں بلکہ کچن میں موجود چیزوں کا استعمال کرتے ہوئے ان سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں.

شہد اور ادرک

شہد اور ادرک کا استعمال آپکے گلے کی خراش کو دور کرنے کے لئے بہت مفید ہے. ادرک کا پانی گلے کی سوزش کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے. ادرک میں اینٹی بائیوٹک خصوصیات موجود ہوتی ہیں. اگر آپ گلے کی درد سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ادرک اور شہد کو برابر مقدار میں شامل کرتے ہوئے اس کا پیسٹ بنا لیں. لیکن اگر آپکو کھانے میں اسکا ذائقہ نہیں پسند تو آپ اس پیسٹ کو نیم گرم دودھ میں شامل کر کے بھی استعمال کر سکتے ہیں.

ہلدی کی جڑ

پسی ہوئی ہلدی سردیوں کے موسم میں آپکے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے، آپ تھوڑی سی ہلدی نیم گرم دودھ میں شامل کر کے یا ہلدی کی جڑ کو جلا کر اسکے دھوئیں کو بھی سونگھ سکتے ہیں. ہلدی کا یہ علاج آپکو گلے کے درد، جلن اور کھانسی سے نجات دلوائے گا.

السی کے بیج

السی کے بیجوں کو موسمی الرجی سے نمٹنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے. آپ السی کے بیجوں کو پانی میں ابال کر ان کا پیسٹ بنا لیں. اب اس میں شہد اور لیموں شامل کریں. موسمی الرجی سے نجات حاصل کرنے کے لئے اس پیسٹ کو دن میں تین مرتبہ استعمال کریں.

بھوری شکر

بھوری شکر کا موسم سرما میں استعمال بہت فائدہ رکھتا ہے، اسکے سادہ شکر کے مقابلے میں زیادو فوائد ہیں. یہ موسم سرما کے لئے بہترین دوا ہے. ثابت کالی مرچ کو پانی میں ڈال کر ابال لیں، اور اسے پیس کر متواتر پیسٹ بنا لیں، اب اس میں شہد اور بھوری شکر اور ہلدی شامل کریں. آپکا سردی اور کھانسی کے علاج کے لئے مرکب تیار ہے دن میں دو مرتبہ اسے کھائیں. یہ پیسٹ سینے کے انفیکشن کے علاج میں بھی مددگار ثابت ہو گا.

مسالا چائے

سردیوں کے موسم میں مسالا چائے درد سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے بہت فائدہ مند جانی جاتی ہے. اسکو بنانے کا طریقہ نہایت آسان ہے. بس ابلتے پانی میں چائے کے پتے شامل کریں اور اس میں ادرک پاوڈر , کالی مرچ, دار چینی پاوڈر اور دودھ ملا لیں. پینے میں اسکا ذائقہ نہایت مزیدار ہوتا ہے. اس کے ذائقے میں مزید اضافے کے لئے آپ اس میں شہد بھی شامل کر سکتے ہیں.


اس اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ

جواب چھوڑیں

0
0
0
0