سردیوں کے موسم کی ڈریسنگ چوائس

  • 0

سردیوں کے موسم کی ڈریسنگ چوائس

جب سردیوں کا موسم شروع ہونے لگتا ہے تو لوگ اس بات کو لے کر پریشان ہوجاتے ہیں کہ کیا پہنا جائے اور کیا کھایا جائے، اور دوسری طرف اس بات کو بھی لے کر پریشان ہوجاتے ہیں کہ سردی کے اس موسم میں بیماریوں سے بچنے کے لئے کن ملبوسات کا انتخاب کیا جائے.. موسم سرما میں مفلرز کا استمعال ہوتا ہے , ٹوپیاں اور سویٹر زیادہ پہنے جاتے ہیں . پوری گردن کا لباس بھی سردیوں میں بہت مفید ہوتا ہے . درحقیقت سردیوں میں گرم کپڑے ہی پہنے جاتے ہیں . لیکن اس بات کا دھیان بھی رکھنا چاہیے کہ زیادہ تنگ لباس نہیں پہننا چاہیے کیوں کہ یہ آپکو حرکت کرنے میں مشکل پیدا کر سکتا ہے , ایسے ملبوسات پہنے جس میں آپکے جسم کے تمام عضاء بآسانی حرکت کر سکیں . بہت زیادہ وزنی لباس بھی نہ پہنیں کیوں کہ یہ آپکی قوت مدافعت کو کم کرتا ہے جس وجہ سے آپ بیماریوں سے لڑنے سے قاصر ہوجاتے ہیں. ہمیں سردی سے اپنے جسم کے حساس حصّوں کو اور چھاتی کو بچانا چاہیے. اگر کسی شخص کو معدے کی بیماری ہے تو اسے چاہیے کہ بنی ہی جرسی کا استمعال کرے . جب رات کو سویئں تو جسم کے حساس حصّوں کو سوتی کپڑے کی چادر اوڑھ کر سویئں اپنے پاؤں کو گرم کرنا نہ بھولیں اگر آپکے پاؤں گرم رہیں گے تو آپکے جسم کو سردی نہیں لگ سکتی .

اس موسم میں آپکو اپنے بچوں کے کپڑوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے. کیوں کہ موسم کا اتار چڑھاؤ آپکے بچوں کو جلدی اور زیادہ نقصان پہنچا سکتا ہے . سردیوں کے شروع ہوتے ہی اپنے بچوں کو گردن تک پورا لباس پہنایئں , اگر ضرورت محسوس ہو تو مفلرز، ٹوپیاں اور موٹی جرابیں بھی پہنایئں .

جب بچوں کے لئے خریداری کریں عقلمندی سے کریں , ایسے کپڑوں کا انتخاب مت کریں جو بہت زیادہ تنگ اور زپ کے ساتھ ہوں .

موسم سرما میں اونی اور سوتی کپڑوں کا رجحان بڑھ جاتا ہے اور گھروں کو گرم رکھا جاتا ہے . بدقسمتی سے زیادہ تعداد میں لوگوں کو موسم سرما کی اچھی خوراک کا شعور نہیں ہوتا . اسی غفلت کی وجہ سے , فلو, سردی, کھانسی, نمونیہ, جلد پر خشکی اور روکھا پن ظاہر ہونے لگتا ہے . سردیوں میں درد میں اضافہ موسم کے شروع میں ہی ہوجاتا ہے .

صبح جاگنے کے بعد کچھ لوگ جلدی میں باہر نکلتے ہیں اور انھیں سردی لگ جاتی ہے، یہ ایک مناسب عمل نہیں ہے . صبح جاگنے کے بعد گرم جرسی پہنیں اور پھر باہر ٹہلنے کے لئے جایئں .

سردیوں میں ایک دوسری مشکل اچھے کمبل کا انتخاب کرنا ہے . ہمیشہ گھر پر ایسا کمبل لایئں جو نرم اور موٹا ہو . اپنے پلنگ پر سوتی چادریں ڈالیں اس سے آپکو گرمائش حاصل ہوگی . اگر آپکو جلدی سردی لگ جاتی ہے یا آپ بہت ہی حساس ہیں تو سونے سے پہلے موزے پہن کر سویئں، اور اگر آپکو پھٹی ایڑیوں کا سامنا ہے تو ویسلین کا استمعال کریں .

یہ کچھ اقدامات اور حکمت عملی ہیں جن پر عمل کر کے آپ موسم سرما میں اپنی حفاظت کر سکتے ہیں .


اس اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ

جواب چھوڑیں

0
0
0
0