دماغ کے لئے بوسٹر / دماغ کے لئے کھانے

  • 0
دماغ بوسٹر

دماغ کے لئے بوسٹر / دماغ کے لئے کھانے

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ اپنے دماغ کی تمام غذائی ضروریات پوری کر رہے ہیں? اگر آپکے شوہر یا بچے روزمرہ کے کام بھول رہے ہیں تو آپکو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے .

اناج کا کھانا

بہتر اور اچھا کھانا ہر عمر میں ضروری ہے . ہمیشہ فراہم کرنے صحت مند کھانا کھانے کے آپ دماغ بوسٹر ایسے اجزا جو دماغ کو سوچنے اور نئی سوچ لانے میں مدد کرتے ہیں . اناج کی روٹی کھانے سے دماغ اپنے سارے کام سہی انجام دیتا ہے اور اسے صحت مند بھی رکھتا ہے . آپکو ملاوٹ سے پاک اناج کا استمعال کرنا چاہیے. اس مقصد کے لئے آپکو پاستا اور دوسرے آٹے سے بنی اشیا کا استمعال نہیں کرنا چاہیے بلکہ براؤن ڈبل روٹی اور براؤن آٹے سے بنی اشیا کے استمعال کو ترجیح دینی چاہیے.

مچھلی

مچھلیوں کی کچھ اقسام اومیگا ٣ فیٹی ایسڈ رکھتی ہیں، انکے استمال سے آپکے دماغ کے نیوران کو مضبوط بناتا ہے اور انکو سہی کام کرنے میں مدد دیتا ہے. سالمون مچھلی کھانے سے بھی آپکی غذائی ضروریات پوری ہوتی ہیں .

قدرتی تیل

جی ہاں، قدرتی تیل جو کچھ خاص قسم کے پودوں سے حاصل کیا جاتا ہے وہ بھی آپکے دماغ کو مضبوط بناتا ہے اور اسکی نشونما میں مددگار ثابت ہوتا ہے . اس قدرتی تیل کو حاصل کرنے کے لئے پھلیوں اور کدو کے بیج اپنی خوراک کا حصّہ بنایئں .

زندگی میں پروٹین شامل کرنے سے

پروٹین بالوں کے لئے اور دماغ کے نیوران کے لئے اچھا ہے. انڈے پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں ان میں وٹامن B کی مقدار B6 اور B12 ہوتی ہے، جو کہ آپکی یاد داشت کو بہتر بناتی ہے اور آپکو چیزیں لمبے عرصے تک یاد رکھنے میں مدد کرتی ہے .

تازہ سبزیوں پر انحصار کرنا

آپکو روزانہ کی روٹین میں ایک پیالہ سبزیوں یا پھلوں کا ضرور اپنی خوراک میں شامل کرنا چاہیے . تازہ سبزیوں کے اندر وٹامنA کی ایک خاص مقدار ہوتی ہے جو دماغ کے لئے نۓ نیوران پیدا کرتی ہے. ان نیورونز کے بغیر آپ کو دھندلا دکھائی دینے لگتا ہے اور آپکی نظر بھی کمزور ہو سکتی ہے . سبزیاں الزائمر کی بیماری کے خطرے کو کم کرتی ہیں . سبزیاں میموری بڑھانے کے لئے صحت مند ہیں.

ان عادتوں سے بچیں جو آپکی یاد کو کمزور بنا سکتی ہیں

کمپیوٹر کا محدود عرصے تک استمعال

سکرین کے سامنے بیٹھ کر کام کرنے کے وقت کو کم سے کم کریں جیسا کہ کمپیوٹر کا استمعال اور ٹیلی ویژن کا دیکھنا . اگر آپ زیادہ وقت کے لئے روشنی کے سامنے کام کرتے ہیں تو پھر آپکو کچھ وقت کے لئے اندھیرے میں بھی آنکھوں کو رکھنا چاہیے.

ناشتہ نہیں چھوڑنا چاہیے

اگر آپ روزانہ کی روٹین میں ناشتہ نہیں کرتے تو آپکو جلدی چیزیں بھولنا شروع ہوجایئں گی ان لوگوں کے مقابلے جو اپنا ناشتہ کرنا نہیں بھولتے . آپکو اپنے دن کا آغاز ایسی چیزوں کو کھا کر کرنا چاہیے جن میں سٹارچ موجود ہو . زیادہ تر گاجر اور سنگترے کے جوس کا استمعال کرنا چاہیے.

کم روشنی میں پڑھنا

آپ اپنے دماغ پر زیادہ زور ڈالتے ہیں اگر آپ دھیمی روشنی میں ناول یا میگزین پڑھتے ہیں. یہ عمل دماغ کو بری طرح سے متاثر کرتا ہے . آپکو چلتی ہی گاڑیوں کے اوپر جو لکھا ہو اسے نہیں پڑھنا چاہیے اور نہ ہی زیادہ چمکتی ہوئی روشنی کو دیکھنا چاہیے جیسا کہ ویلڈنگ ہوتی ہی چیزوں کو .


اس اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ

جواب چھوڑیں

0
0
0
0